مینڈھر //سب ڈویژ ن مینڈھر کی 22کلومیٹر لمبی سڑک مینڈھر سے بی جی کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور چالیس منٹ کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کرنا پڑتاہے علاقہ کے لوگوں نے محکمہ بیکن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی سال گذرچکے ہیں سڑک کی حالت کو درست نہیں کیا گیا او رصرف پیسے کو ہاضم کرنے کیلئے کھڈوں میں مٹی ڈالی جاتی ہے جس کی وجہ سے سڑک کی حالت مزید خراب ہوجاتی ہے ۔ یوتھ لیڈر ظہیر خان نے کہا کہ سڑک کے معاملہ کو لیکر ہم نے کئی بار بیکن کے اعلی آفیسران کے علاوہ سرکار میں موجود عہد یداران جنہوں نے بالاکوٹ کا دورہ کیا معاملہ ان کی نوٹس میں لایا لیکن اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی گی ، اب سڑک کی یہ حالت ہے کہ آددھے گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کرنا پڑتاہے کیوں کہ سڑک میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی بھی سڑک کے بیچوں بیچ سے گذرتاہے اور اب یہ سڑک گاڑیوں کی آمد ورفت کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیمار لوگ اس سڑک پر سفر ہی نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے سڑک کے معاملہ کو لیکر لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے گورنرر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی حالت کو بہتر کیا جائے اور متعلقہ محکمہ کے اعلی آفیسران کے خلاف سڑک کے معاملہ کو لیکر کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔