پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے محکمہ صحت ، سماجی بہبود اور دیگر محکمہ جات کے تحصیل اور ضلع افسران کے ساتھ اپنے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جہاں انہوں نے محکمہ صحت کی اسکیم کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے افسران کو اس اسکیم کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت یوجنا اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے اور سکیم کے تحت لاکھوں افراد کو گولڈن کارڈ فراہم کئے گے ہیں اور ہزاروں مریضوں کا علاج اس سکیم کے تحت کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ' اے بی پی ایم جے اے ای صحت اسکیم یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا ایک تاریخی اقدام ہے لیکن ابھی پونچھ ضلع کو بہت آگے تک جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میںلوگوں کا ہسپتالوں میں مفت میں علاج ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے مزید کہا اس اسکیم کے تحت پونچھ کی عوام ضلع ہسپتال کے علاوہ سب ضلع ہسپتالوں سے گولڈ ںکارڈ حاصل کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔