دہرادون // اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز بالآخر تمام بحث پر لگام لگاتے ہوئے گورنر بیبی رانی موریہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ذرائع کے مطابق اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کا اعلان بدھ کے روز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال سے وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کی قیاس ارائیاں تھیں ، لیکن ہر بار وزیر اعلی کو تعان ملتارہا ۔ تاہم بہت سارے سروے میں وزیر اعلی کی شبیہ کو نچلی سطح پر دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں بار بار وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کے چرچے سیا سی گلیارو ں تھے۔ ریاست میں گزشتہ دو دن کے ڈرامائی واقعہ میں اچانک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مبصر رمن سنگھ دہرادون پہنچے ، انہوں نے تمام اراکین اسمبلی کی رائے لی اور دہلی ہائی کمان کو ایک رپورٹ بھیجی۔