منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی میں انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ منڈی کی جانب سے تحصیل کمپلیکس کے نزدیک سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر لوگوں کی طرف سے تعمیر کردہ ڈھانچوں کو ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ سرکاری زمین پر سبزی فروشوں نے سات سے زاید ڈھانچے غیر قانونی طور پر تعمیرکئے گئے تھے جن کی وجہ سے گاڑیوں اور راہ گیروں کو چلنے میں کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ان تمام لوگوں کو پیشگی نوٹس دئے گئے تھے جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ان تمام غیر قانونی ڈھانچوں کو ہٹا دیا ۔اس حوالے سے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی جانب سے ان تمام لوگوں کو نوٹس بھیجے گئے تھے جنہوں نے منڈی تحصیل کمپلیکس کے نزدیک غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر ڈھانچے تعمیر کئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے خود ہی ان ڈھانچوں کو سرکاری اراضی سے ہٹا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سات ڈھانچوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔