پونچھ//پانی کی قلت کی وجہ سے حلقہ پنچایت کھنیتر کلساں کی وارڈ نمبر 3محلہ پلانی میں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے۔ عوام کی پُر زور اپیل کے بعد علاقہ کے لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کے ساتھ تعاون کر کے پائپ لائین بچھائی ہے اس کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی تعاون کیا ہے لیکن عرصہ دراز گزر جانے کے بعد بھی پائپ لائن میں پانی نہیں چھوڑا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کی جانب سے ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے خود وہاں کا دورہ کر کے جائزہ لیا ہے اور پانچ دن کے اندر اندر پانی بحال کرنے کا یقین دلایا لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوا ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری پانی کی قلت کو ختم کر کے گائوں کے لوگوں کو راحت پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔