کنگن// گاندربل پولیس نے ہل پتی ہاکنار گنڈ علاقے میں ایک چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا ہے ۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی سربراہی میں ایس ایچ او گنڈ لطیف علی نے ہل پتی ہاکنار گنڈ علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ریاض احمد بجران کے گھر سے بھاری مقدار میں جنگل سے کاٹی گئی غیر قانونی طریقے سے عمارتی لکڑی ضبط کرکے ریاض احمد کو گرفتار کرلیا ۔ گنڈ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 11/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق رواں ماہ میں ہی مامر کنگن سے کنگن پولیس نے ایس ڈی پی او کی سربراہی میں عمارتی لکڑی ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا ۔