کوٹا//ملک کے انجینئرنگ داخلہ کے بڑے امتحان JEE-Mainکے نتائج کا اعلان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کیا ہے اور ایلن کیئریرانسٹی چیوٹ کے چھ طالب علموں نے اس میں صد فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹربرجیش مہیشوری نے کہا کہ ان میں چار ایلن کیئریر انسٹی چیوٹ کے کلاس روم طلاب ہیں جن میں سدھارتھ مکرجی،سیکت جھا،گرمیت سنگھ اور اننت کرشناکدمبی نے سو فیصدنمبرات حاصل کئے ہیں ۔اس کے علاوہ سدھارتھ مکرجی نے 300میں سے300نمبرات حاصل کئے ہیں اور وہ مہاراشٹر میں بھی اول آئے ہیں.۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے41سرفہرست امیدواروں کی لسٹ جاری کی ہے جن میں 14ریاستوں کے ٹاپرایلن کیئریر انسٹی چیوٹ کے ہیں ۔ان میں 10کلاس روم طلاب اور 4ڈی ایل پی طلاب شامل ہیں ۔ایلن کے طالب علم سدھارتھ مہاراشٹر کے ٹاپر ہیں جبکہ سدھارتھ گپتا ہریانہ،سوک داس میگھالیہ،یش کمار جھارکھنڈ،انترکشاگپتامدھیہ پردیش،ادھوورماکرناٹک،سومیہ دیپ پال آسام،سیکت راجستان شامل ہیں۔اس کے علاوہ نہت اگروال نے بھارت سے باہر،آیون گھوش چھتیس گڑھ،دانش جھانجی پنجاب،شریہ تیواری دادر نگر حویلی،گرمیت چندی گڑھ،اور اننت کمار گجرات شامل ہیں ۔مہیشوری نے کہا کہ جے ای ای مین2021فروری 828مراکز پر منعقد کیاگیا اور ملک سے باہر اس کاانعقاد331مراکز پرہوا۔