گجرات//19مارچ کے تاریخی دن پرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ’’آزادی کا امرت مہااُتسو ‘‘تقریبات میں شر کت کر کے بورساد سوریہ مندر گجرات میں شرکت کی۔دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سردار ولبھائی پٹیل کے جنم ستہل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے نئی پود پر زور دیا کہ وہ آزادی پسند بہادروں کی ہمت اور استقامت سے متاثر ہوں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ اگرچہ 91 سال گزر چکے ہیں لیکن عظیم لوگوں کی کوششیں جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ ان کا شعور ، نیا ہندوستان بنانے کے فارمولے ، اخلاقیات ، خوبیاں اَب بھی آتما نربھارت کیلئے ہماری راہیں ہموار کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی گرفتاری کے بعد برطانوی اَفسران کے ذریعہ لکھے ہوئے ٹیلی گرام کے بارے میں اور مہاتما گاندھی اور ہمارے آزادی پسندوں کے غیر متزلزل عزم نے ہندوستان میں برطانوی حکمرانی کو ہلا کر رکھ دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی علاقائی سا لمیت کا تحفظ کرتے ہوئے بریگیڈیئر راجندر سنگھ اور ان کے سپاہیوں کے بارے میں کہاکہ مٹھی بھر فوجیوں کے ساتھ بریگیڈیئر نے اکتوبر 1947 ء میں کشمیر کو بچانے کے لئے اَپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاکستانی قبائلیوں کا مقابلہ کیا۔ بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی طرح بارہمولہ کے نوجوان مقبول شیروانی نے بھی پاکستانی قبائل کا مقابلہ کیا اور اَپنی جان کی قربانی دی۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کے ہر خطہ اور گوشے میں ہمارے بہادروں کی قربانیوں کے نقوش موجود ہیں اور ہندوستانی آزادی کے 75 سال اپنے نظریات کو زندہ کرنے کا جذبہ رکھیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آخر پر کہا کہ ہمیں خود انحصار کرنے والے ہندوستان کو وقار دِلانے کے لئے نئے تصورات پر کام کرنا ہے۔ آئیے ہم سب 2040 ء کے ہندوستان کے مستقبل کے لئے اَپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر کام کریں ۔