سرینگر//ضلع ہسپتال کولگام میں ایک نوجوان پارک میں پُر اسرار طور مردہ پایاگیا جبکہ شوپیان میں ایک اور نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔سی این آئی کے مطابق کولگام میں ایک نوجوان زبیر احمد بٹ ولد منظور احمد بٹ ساکن کولگام ہسپتال پارک میں مردہ پایا گیا ۔ معلوم ہو ا ہے کہ مذکورہ نوجوان کولگام ہسپتال کے نزدیک ایک چائے کی دکان پر کام کرتا تھا ۔ اگرچہ نوجوا ن کو ہسپتال پہنچایا گیا ،تاہم ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قراردیا ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ دریں اثنا ء شوپیان میں ایک اور نوجوان دل کادورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مختار احمد حجام ساکن ربن شوپیان اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوا اُسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ مختار کی موت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔