گاندربل//کرتیکاجیوتسنا نے سنیچروار کوڈپٹی کمشنرگاندربل کا عہدہ سنبھالا۔منی سیکریٹریٹ گاندربل میں منعقدہ ایک تقریب پرضلع ترقیاتی کمشنرشفقت اقبال نے اُنہیں چارج تفویض کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا ،اے سی آر گاندربل ، ایس ڈی ایم کنگن ، سی پی او ، ایس ای سمیت ضلع کے دیگر ضلع افسران موجودتھے۔ضلع کے سابق ڈپٹی کمشنر شفقت اقبال نے نئی ڈپٹی کمشنر کو چارج دیتے ہوئے ضلع افسراں کاشکریہ اداکیاجبکہ نئی ڈپٹی کمشنر کرتیکاجیوتسنا نے تمام افسروں پرزوردیا کہ وہ لوگوں کی ضروریات کے مطابق کاموں کو ترجیح دیں تاکہ ضلع میں پائیدارترقی کامشن جاری رکھا جائے۔