کپوارہ // شمالی ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں پسیاں گر آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ بالائی علاقہ فرکیاں گلی میں اتوار کی شام دیر گئے ایک ٹرک برف کے بھاری تودے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔فوج نے بچاؤ کارروائی کے دوران ڈرائیور کونکال کر فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں کرناہ ،فرکیاں ،کمکڑی ،مڑھل اور جمہ گنڈ کے لوگوں سے کہا کہ وہ چلنے پھرنے میں احتیاط برتیں کیونکہ ان علاقوں میں پسیاں گر آنے کا خطرہ لاحق ہے جبکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔