قاہرہ //ایک بڑی کنٹینر شپ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے مصر کی نہرِ سویز میں پھنس گئی ہے جس سے دنیا میں تجارت کی اہم شاہراہ میں ٹریفک رک گئی ہے۔ سامنے آنے والی تصاویر میں تائیوان کا ایم وی ایور گرین نامی بحری جہاز کو نہر سویز میں ترچھا کھڑا دیکھا گیا جس کی وجہ سے کینال میں سمندری ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ بحری جہاز کو ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔جہاز کو چلانے والی کمپنی ایور گرین مرین کارپ نے بتایا کہ، 'مبینہ طور پر ہوا کے جھونکے سے کنٹینر غلطی سے رک گیا تھا۔'کمپنی انتطامیہ کا مزید کہنا تھا کہ، 'کمپنی نے شپ کے مالک کو کہا ہے کہ اس واقع کی وجہ کو رپورٹ کریں اور کمپنی متعلقہ پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، جن میں کینال کی انتظامیہ شامل ہے تاکہ جہاز کی جلد از جلد مدد کی جاسکے۔'دو سمندروں بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑنے والی سویز کینال کا شمار دنیا کی اہم تجارتی شاہراہوں میں ہوتا ہے جو کہ عالمی سطح پر بحری تجارت کا 10 فیصد راستہ فراہم کرتا ہے۔سویز کینال اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال تقریباً 19 ہزار بحری جہازوں کا سویز کینال سے گزر ہوا تھا جس میں 1.17 ارب ٹن کا سامان تھا۔یہ کینال حالیہ سالوں میں مصر کی معیشت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے اور ملک نے گذشتہ سال کینال سے 5.61 ارب ڈالر کی آمدنی کمائی تھی۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے 2015 میں ایک ایسے منصوبے کا انکشاف کیا تھا جس کے تحت کینال میں انتظار کا وقت کم اور جہازوں کی تعداد 2023 تک بڑھائی جا سکے گی۔فروری میں صدر نے اپنی کابینہ کو احکامات جاری کیے تھے کہ کینال کے لیے ایک 'لچکدار مارکیٹنگ پالیسی' اپنائی تھی تاکہ کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والے معاشی بحران سے نمٹا جا سکے۔مصری حکام نے اب تک ٹینکر کے رکنے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
مصرمیں ریتلا طوفان، مکان اور 3مساجد کے مینار گر گئے
قاہر// مصر میں ریت کے شدید طوفان کے نتیجے میں شمالی علاقے بحیرہ میں ایک مکان اور 3 مساجد کے مینار گر گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوم حمادہ شہر کے گاوں دست الاشرف میں مینار گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بحیرہ صوبے کے گورنر میجر جنرل ہشام نے بتایا کہ خراب موسم اور اندھی کے باعث ہنگامی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔