ڈوڈہ //ناگہانی آفات و باالخصوص سڑک حادثات کے دوران رضاکارانہ طور پر متاثرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے ریڈ کراس سوسائٹی و محکمہ صحت کے اشتراک سے ڈوڈہ میں دوروزہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے کیا۔اس پروگرام میں مختلف محکموں سے سو رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس قسم کے تربیتی کورس کا مقصد ریڈ کراس سوسائٹی کو مزید فعال بنانا و سڑک حادثات و دیگر آفات کے دوران متاثرین تک طبی امداد پہنچانے کے لئے رضاکاروں کو تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ کیٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ بروقت ضرورت وہ اس کا استعمال کر سکیں۔ ڈی سی نے ریڈ کراس و محکمہ صحت کے ذمہ داروں کو ہدائت دی کہ وہ اس طرح کے تربیتی پروگرام دور افتادہ علاقوں میں بھی کریں۔اس دوران پروگرام کے کوآڈنیٹر ڈاکٹر راجندر نے تقریب میں موجود شرکاء کو ریڈ کراس والنٹئرس کی ذمہ داری سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔اس موقع پر اے ڈی سی کشوری لال ،سی ایم او ڈاکٹر محمد یعقوب میر، ضلع ایجوکیشن پلاننگ آفیسر آیاض مغل و دیگر آفیسران بھی موجود رہے۔