راولپنڈی//پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ میزائل تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے، اور ٹیسٹ کا مقصد جدید ترین نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھی۔