ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آبی وسائل کے تحفظ کیلئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔ ڈی سی نے اپنے خطاب میں بارش کا پانی جمع کرنے، پانی ذخیرہ کرنے والے ڈھانچے تعمیر کرنا و کنوؤں میں پانی کی سطح بڑھانے کی حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے آب گاہوں کی نشاندہی کرنے، شجری کاری کی مہم میں تیزی لانے و جل شکتی کیندرا قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے آفیسران کو ہدائت دی کہ وہ پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبہ کیلئے پلان میں رکھے گئے ،کاموں کی تفصیل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھت کے پانی کو جمع کرنے کیلئے شہری علاقوں میں ڈھانچہ موجود ہے تاہم دیہی علاقوں میں اس قسم کے ڈھانچے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں پنچائتی سطح پر گرما سبھاؤں کا انعقاد کرنے کے لئے باقاعدہ طور ایک شیڈول جاری کریں۔ میٹنگ میں اے ڈی سی، سی پی او، اے سی ڈی ،ڈی ایف او ایکسن، سی اے او و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔