راجوری //تھنہ منڈی اور کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ صحت عامہ اور ایجوکیشن کے ملازمین کی سبکدوشی کے سلسلہ میں الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔تھنہ منڈی میں شعبہ صحت عامہ کے عنایت خان کی بطور لائن مین سبکدوشی کے سلسلہ میں ٹائون ہال تھنہ منڈی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر طاہر احمد شال ،آفیسران ،ملازمین و دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے میونسپل کمیٹی چیئر مین شکیل احمد میر اور تحصیلدار محمود خان نے عنایت خان کی 40سالہ ملازمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انہوں نے محکمہ میں رہتے ہوئے ایمانداری کیساتھ کام کیا ہے ۔اس دوران عنایت خان نے اعلیٰ آفیسران وملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اسی طرح کوٹرنکہ میں محکمہ تعلیم میں بطور ٹیچر اپنی خدمات انجام دینے والے عبدل رشید لون کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے ڈی سی کوٹرنکہ سریندر موہن شرما کے ساتھ ساتھ شعبہ تعلیم کے آفیسران و ملازمین اور معززین نے بھی شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے عبدلرشید لون کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔تقریب میں زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ موہن لعل ،زونل ایجوکیشن آفیسر خواص سخی محمد ،اے ڈی فوڈ محمد عارف لون ،محمد شریف ،ایوب پہلوان ودیگران نے بھی شرکت کی ۔