سرینگر// کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے سپورٹس نامہ نگار عابد خان کے والد بزرگوار محمد افضل خان علالت کے بعد منگل کی رات کو اس دارفانی سے رخصت ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ موصوف کی نماز جنازہ میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ گریٹر کشمیر کمیونی کیشنز سے وابستہ عملے نے شرکت کی۔ مرحوم کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام بروز جمعہ بعد نماز 2:30 بجے قبرستان واقع سنٹرل نیو روڈ کاٹھی دروازہ میں منعقد ہوگا۔کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر سے وابستہ عملے نے موصوف کے انتقال پر اظہار رنج کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دُعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثنا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں عابد خان اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے حق میں دُعائے مغفرت کی ہے۔تعزیت کرنے والوں میں پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ ، ضلع سرینگر کے صدر عبدلحمید کوہشین اور سیکریٹری یوتھ ونگ عارف لائگرو شامل ہیں۔ جموں و کشمیر فٹبال ایسو سی ایشن نے بھی عابد خان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔