لندن//گلوسیسٹر شائر کاؤنٹی کلب نے آئندہ 8 اپرل سے شروع ہورہی کاؤنٹی چمپئن شپ کے لئے ویسٹ انڈیز کے ٹسٹ کپتان کریگ بیرتھ ویٹ کو سائن کیا ہے۔کلب نے جمعرات کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بریتھویٹ شروعاتی 8 میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے، لیکن یہ امکان زیادہ ہے کہ وہ سمرسیٹ کے خلاف دوسرے میچ میں ڈیبیو کریں گے۔بریتھویٹ نے اس معاہدے کے بعد کہا ’’میں سچ میں گلوسیسٹر شائر کی نمائندگی کرنے کے موقع کا انتظا کررہا تھا۔ میں نے ہمیشہ کاؤنٹی کرکٹ کا لطف لیا ہے اور انگلینڈ میں کھیلنا ہمیشہ یادگار ہوتا ہے۔ میں برسٹل میں آنے اور ٹیم ، گلوسیسٹر شائر کلب اور اس کے حامیوں کے لئے اپنی بہترین کارکردگی کرنے کے تعلق سے کافی پرجوش ہوں‘‘۔گلوسیسٹر شائر کے عبوری چیف کوچ ایان ہاروے کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم کو بریتھویٹ کی موجودگی سے کافی زیادہ ہوگا۔ انہوں ں نے کہا ’’ہم ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس نے کافی ٹسٹ کھیلے ہیں اور اب کریگ کپتان کے طور پر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو کافی بڑھاوا دیتے ہیں۔ وہ واضح طور پر اب ٹیم کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ان کی موجودگی ہمارے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوگی۔ گزشتہ کچھ وقت سے کریگ ہمارے رڈار پر تھے، جس طرح سے وہ کھیل کھیلتے ہیں وہ سچ میں کلب میں بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ بہت اچھا ہے کہ ہم انہیں کاؤنٹی چمپئن شپ کے شروعاتی حصے میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے لئے بلے بازی کے کافی متبادل دستیاب کراتے ہیں، اس لئے بریتھ ویٹ اور ڈینٹ کی اوپننگ شراکت داری کو دیکھنا مشکل ہوگا، لیکن ہمارے پاس کئی بہترین کھلاڑی ہیں جو ان کے ساتھ اچھی طرح سے فٹ ہوں گے‘‘۔واضح رہے کہ 18 سال کی عمر میں اپنا ٹسٹ ڈیبیو کرنے والے 28 سالہ بریتھویٹ نے 68 میچوں میں چار ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ وہ اس سے پہلے کاؤنٹی چمپئن شپ میں یارکر شائر، ناٹنگھم شائر اور گلیمورگن کا حصہ رہ چکے ہیں اور گلوسیسٹر شائر ان کا چوتھا انگلش کلب ہوگا جس کی وہ نمائندگی کریں گے۔یو این آئی۔ این یو۔