اراضی کی نشاندہی اور الاٹمنٹ کا عمل جلد مکمل کیا جائے: لیفٹیننٹ گورنر
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنڈت مدن موہن مالویہ کے انسانیت کی بے لوث خدمت ، کردار سازی خود کفیل بھارت کے نظریات پر عمل کریں اور ان سے قوم کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کو کہا۔لیفٹیننٹ گورنر یہاں کنونشن سنٹر میں جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائڈز ’راجیہ پورسکار ایوارڈ تقریب‘ پر خطاب کر رہے تھے ، جہاں انہوں نے راجیہ پورسکا ایوارڈ سرٹیفکیٹ سے مختلف اسکولوں کے کیڈٹس کو نوازا۔اس موقعہ پر ، لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر بھارت اسکاوٹس اینڈ گائیڈز کو اب سے سالانہ گرانٹ ایڈ امداد 20 لاکھ روپے مل جائے گی ، جو پچھلے گرانٹ سے دو گناہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ جموں و سرینگر میں بھارت سکاؤٹس اینڈ گائڈس کے دو ٹریننگ مراکز قائم کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی اور الاٹمنٹ کا عمل جلد سے جلد مکمل کریں۔ اپنے خطاب کے دوران ، لیفٹیننٹ گورنر ، جو جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائڈز کے سرپرست بھی ہیں ، نے کوروناوبائی امراض کے دوران سب سے آگے کام کرنے پر کیڈٹس ، تربیت کاروں ، عہدیداروں اور اسکاؤٹس اور گائڈز تحریک سے وابستہ ہر فرد کی ماحولیاتی تحفظ کے پروگراموں ، خون کا عطیہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ میں تعریف کی۔انہوں نے کہا’’ہمیں پنڈت موہن مالویہ جی سے ترغیب لینی چاہئے ، اور نوجوانوں کی کردار سازی کی طرف اپنی کوششیں جاری رکھی چاہے ، جو ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی بنیاد ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ معاشرے کی افزائش اور ترقی عقل کی نشوونما کے بجائے افراد کی کردار کشی پر زیادہ منحصر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیڈٹوں میں خود کفیل بھارت کے جذبے کو تقویت دینے اور بے لوث خدمات کے لئے ہندوستان سکاؤٹس اینڈ گائیڈز تنظیم کی تعریف کی اور نئی تعلیمی پالیسی کے موثر نفاذ میں اس کے کردار کو اہم قرار دیا۔اس موقع پر نسرین خان ، ایڈمنسٹریٹر ، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائڈز ، جموں کشمیر اور لداخ نے ، تنظیم کے طویل التواء والے معاملات کو حل کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ اسکاؤٹس اینڈ گائڈز کے سرخیل آئی ڈی سونی نے تنظیم کی ورکنگ اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور لیفٹیننٹ گورنر کو بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا۔