گاندربل //بڈگام پولیس نے ریت ومٹی کی غیرقانونی کھدائی اور خریدو فروخت کرنے کے الزام میں3 افراد کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے 3 ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بڈگام کے علاقہ سویہ بگ سے ملحقہ وہاب پورہ میں پولیس نے تین افراد کو تین گاڑیوں سمیت غیر قانونی کھدائی اور خریدو فروخت کے جرم میں گرفتار کیاجن کی شناخت عمر فاروق میر ولد فاروق احمد ،محمد رفیق ڈارولد علی محمد ، اورجہانگیر احمد گنائی ولد غلام نبی کو سرکاری اراضی سے غیر قانونی طور پر مٹی نکال کر خریدو فروخت کررہے تھے جن کو موقع پر ہی پولیس پارٹی نے گرفتار کرکے تھانہ سویہ بگ میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجبکہ اس جرم میں استعمال ہونے والی تین ٹپر گاڑیوں کوبھی ضبط کرکے کیس زیر نمبر 71/2021 درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔