سرینگر //کشمیر یونیورسٹی میں جمعہ کو نفسیاتی بیماری خودتسکینی کے عالمی دن کے سلسلے میں یک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے شعبہ سوشل ورک اور لرننگ ایج نامی تنظیم کے اشتراک سے منعقد کئے گئے پروگرام کی صدارت کی ۔ اپنے خطبے میں پروفیسر طلت احمد نے کہا کہ ہمیں خود تسکینی کی ذہنی بیماری میں مبتلا افراد کو نشانہ بنانے سے باز آنا چاہئے۔ خودتکسینی کی ذہنی بیماری کے عالمی دن کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بیماری سے نپٹنے کیلئے لوگوںکے معیار زندگی میں بہتری لانی چاہئے تاکہ لوگ تنہائی کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی وباء نے پوری دنیا کو ملکر رہنے کا درس دیا ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لازمی بن گیا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو سماج ایک حصہ بنایا جائے۔ اس موقع پر کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر ، ڈائریکٹر سی آر سی سرینگر ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔