امبالہ//ایم ایم سپرسپیشلٹی اسپتال سے منسلک ادارہ ایم ایم (ڈی یو) نے امبالہ اورملانہ کے شہریوں کیلئے ایک مفت کووِڈ- 19ٹیکہ کاری مہم کااہتمام کیا۔اس دوران مختلف عمر کے 950افراد کوکوویشیلڈٹیکہ لگایا گیا۔اسپتال نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم میں اولین طور شرکت کرکے سبقت حاصل کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایم ایم سپرسپیشلٹی اسپتال ایک اعلیٰ پایہ کا طبی نگہداشت کاادارہ ہے جہاں کورونا مریضوں کابھی علاج ہورہا ہے۔اس موقعہ پریونیورسٹی کے چانسلر ترسیم گرگ نے کہا کہ مفت ٹیکہ کاری مہم ایم ایم گروپ کی طرف سے صحت منددنیا بنانے کیلئے ایک ادنیٰ کوشش ہے۔ٹیکہ کاری سے یقینی طور لوگ اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے اور اس بیماری کے پھیلنے کوروکا جاسکے گا۔