سرینگر//سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جمعرات کو جنوبی ضلع شوپیان کے ریشی پورہ علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 48سالہ اے ایس آئی، سی آر پی ایف شیام سنگھ ولد دیال سنگھ کو زخمی حالت میں سکمز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مذکورہ اہلکار کا تعلق178ویں بٹالین سی آر پی ایف سے تھا۔