نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 لاکھ،17 ہزار،353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ۔ اس عرصے کے دوران 1 لاکھ،18 ہزار،302 مریض صحت مند بھی ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ،25 لاکھ،47 ہزار،866 ہوچکی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 15 لاکھ،69 ہزار،743 ہوچکے ہیں۔ اس عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 87.80 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.98 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.22 فیصد ہوگئی ہے ۔ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے ، اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 27 ہزار،061 سے بڑھ کر 6 لاکھ،21 ہزار،646 ہوچکے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 92 ہزار،959 مزید مریض صحتمند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ،59 ہزار،056 ، جبکہ 627 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 59 ہزار،153 ہوگئی ہے ۔