سرینگر // سرینگر نے مزید 3علاقوں کو وائرس سے متاثر قرار دیتے ہوئے انہیں محدود پابندیوں والے علاقے قرار دیا ہے۔ اس طرح کشمیر وادی میں ابتک 26علاقوں کو محدود بندشوں والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔ جن تین علاقوں کو محدود بندش والے قرار دیا گیا ہے ان میں بی بی کینٹ بادامی باغ، بیگ محلہ آلوچی باغ اور مخدوم محلہ بٹہ پورہ شامل ہیں‘‘۔اس سے قبل سرینگر شہر میں مزید 9علاقوں کواس سے قبل بدھ کو ضلع انتظامیہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے میڈیکل زون بٹہ مالو اور جڈی بل کے تحت آنے والے 9علاقوں کو اس زمرے کے دائرے میں لایا ہے۔ان میں نواب باغ نزدیک بہرار اسپتال لال بازار، لین نمبر 1عمر کالونی (ائے )لال بازار نذدیک رہ مسجد، عمر کالونی( اے) لال بازار لین نمبر 3نذدیک جی ڈی گوائنکا سکول ، زند شاہ مسجد کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ ہاکہ بازار،گلشن محلہ عثمان آباد حول شامل ہیں۔ میڈیکل زون بٹہ مالو میں وازہ باغ حیدرپورہ، ستھرا شاہی نذدیک حول ، ستھر ا شاہی نذیدک سیول سیکریٹریٹ،ایس ڈی اے کالونی بٹہ مالو نذدیک ٹیلنٹ سکول، قمر آباد بمنہ نذدیک صدیق لین ابو بکر مسجد بمنہ شامل ہیں۔ اس سے قبل نوشہرہ مین سٹاپ، عمر ہیر مسجد عثمان، باغات نذدیک جامع مسجد، بٹہ مالو نذدیک پی سی آر نذدیک جامع مسجد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کو متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا تھا ۔ جمعرات کو ضلع انتظامیہ باہمولہ نے اپنے ایک حکم نامہ میںزیر نمبر DM/NO/COVID-19/2021/391 لکھا ہے کہ چند علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے بارہمولہ کے 8علاقوں کو محدود بندشوں والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں خواجہ باغ لوور( پیٹرول پمپ سے جٹی تک) ، چیک کانسپورہ، سنگری کالونی، کانلی باغ،دیوان باغ، دلنہ( قاضی محلہ، راوت پورہ، دلنہ گھاٹ اور ملت کالونی) ، شیروانی کالونی اور لون محلہ فیروز پور شامل ہیں۔