کشتواڑ// کشتواڑ پولیس کو مصدقہ اطلاع پر چھاترو پولیس نے سنگھ پورہ میں ایک خصوصی ناکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیوندر بندرال کی زیرنگرانی انسپکٹر سندیپ پریہار کی نگرانی میں لگایاجس دورا چیکنگ کے لئے مہندرا کی دو گاڑیاں زیرنمبر JK17-A 0318 اور JK02BV 1036 روکی گئیں۔ چیکنگ کے دوران مذکورہ گاڑیوں میں بغیر کسی اجازت کی 11 مویشی ملے۔ جس دوران بشیر احمد ولد غلام احمد ملک ساکنہ ملک پورہ زنگم تحصیل کوکرنگ ، فیاض احمد ولد غلام احمد کمار ساکنہ کرالپورہ کوکرنگ ، محمد اسلم ولد بشیر احمد بومل ساکن حلنار چھاترو اور محمد اسلم ولد بشیر احمدساکنہ ڈیلر چھاترو کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ چھاترو میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔