سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بحال کیا گیا ۔ اتوار کی صبح دونوں طرف سے ہر طرح کا ٹریفک بند تھا اور شاہراہ کے رام بن اور بانہال سیکٹر میں پنتھیال اور کیفٹیریا موڑ کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر گر آئی پسیوں اور پتھروں کا ہٹا دیا گیا۔اتوار صبح قریب گیارہ بجے سے ادہمپور میںدرماندہ مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ شاہراہ بند ہونے کیساتھ ہی مختلف مقامات پر1500سے زائد مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئیںتھیں۔ گزشتہ روز کی شدید بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند کر دی گئیں تھی ۔اتوار کو جونہی شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی تو ایندھن اور دیگر ضروری سامان سے بھری ٹرکوںسمیت 1500 سے زیادہ پھنسے ہوئی گاڑیوں کو وادی جانے کی اجازت دی گئی۔حکام نے بتایاجموں جانے والی متعدد درماندہ گاڑیوں کو ہفتہ کی رات ہی چلنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ آج یعنی پیر کے روزخراب موسم کی پیشنگوئی کے پیشِ نظر شاہراہ کا سفر ترک کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک پولیس سے رابط کیا جائے۔ جاری ایڈوائزری میں ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ سڑک اور موسم کی بہتر صورت میں شاہراہ پر دونوں طرف سے مسافر بردار ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔