نئی دہلی//سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کے بعد مرکزی وزارت تعلیم نے ملک اور ملک سے باہرجوائنٹ اینٹرنس ایگزامنیشن بھی ملتوی کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کوبتایا ہے کہ وہ کووِڈ- 19میں اُچھال کی وجہ سے جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن JEE کا انعقاد نہ کریں ۔JEEکے مینز امتحان27،28اور30اپریل کو منعقد ہونے والے تھے ۔وزارت تعلیم کے مطابق طلبہ کوامتحان کے نئے تاریخوں کے بارے میں پندرہ روزکے اندر مطلع کیا جائے گا۔مرکزی وزیرتعلیم نے کہا،’’کووِڈ- 19میں اچھال کی وجہ سے میں نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو JEEمین امتحان اپریل2021سیشن ملتوی کرنے کی صلاح دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات دہرانا چاہوں گا کہ طلباء کی سلامتی اوران کے مستقبل کی فکر میری ترجیح ہے۔