گاندربل//کرائم برانچ کشمیر نے مظفر احمد شاہ ولد شمس الدین شاہ ساکن بملورہ گاندربل کے خلاف کیس زیر نمبر 21/2013 زیر دفعات 420 ، 468، 471 آئی پی سی کے تحت عدالت میں چالان پیش کیا۔کرائم برانچ کشمیر نے ایک شکایت موصول کی تھی کہ ملزم مظفر احمد شاہ نے دھوکہ دہی کرکے سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے عوض16 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ دورانِ تفتیش یہ پتہ چلا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو سال 2013 میں سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی عوض 16 لاکھ روپئے ادا کرنے پر آمادہ کیا تھا اوربعد اذاں ملزم نے جعلی تقرری کے احکامات فراہم کئے تھے۔کرائم برانچ نے مکمل کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں چالان پیش کیا ۔