نئی دہلی// ملک میں جان لیو اورموذی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس سے متاثر ہونے کے مزید 2لاکھ 59ہزار 170نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران مزید 1761افراد فوت ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2لاکھ59ہزار170 نئے معاملات کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر1 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے ۔ تاہم متاثرہ افراد کی تعداد کل کے مقابلہ میں آج کم ہے ۔ اس دوران ریکارڈ 1لاکھ، 54ہزار761 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 1کروڑ 31لاکھ08 ہزار 582 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات سے بڑھ رہے ہیں اور 20 لاکھ سے تجاوز کرکے 20لاکھ31ہزار977 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1761 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 80 ہزار530ہوگئی ہے ۔ملک میں مجموعی طور پر اب تک 12 کروڑ71لاکھ29ہزار113 افراد کو کورونا ویکیسن دیئے جاچکے ہیں۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85.56 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 13.26 فیصد اوراموات کی شرح 1.18 فیصد ہے ۔ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا کے سرگرم معاملات میں سرفہرست ہے ۔ اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6161 سرگرم کیس کے اضافے سے مجموعی تعداد 6لاکھ78ہزار198 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 52ہزار412 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 31لاکھ59ہزار240 ہوگئی ہے جبکہ مزید 351 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 60،824 ہوگئی ہے ۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں سرگرم معاملات کی تعداد 17066سے بڑھ کر مجموعی تعداد 2لاکھ08ہزار523 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 9لاکھ997 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاک اور 6لاکھ61ہزار311 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملات 1ہزار946 کے اضافے سے مجموعی تعداد 76ہزار887 ہو چکی ہے ۔ اس وبا سے اب تک 12ہزار361 افراد ہلاک جبکہ 7لاکھ87ہزار898 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی متاثر
راہل گاندھی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
نیوز ڈیسک
سرینگر// وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ منگل کے روز کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔جتیندر سنگھ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ انہوں نے لکھا’’میں کورونا مثبت ظاہر ہوا ہوں اور مجھے علامات بھی ہیں‘‘۔انہوں نے مزید لکھا’’اگر آپ کا مجھ سے رابطہ ہوا ہے توخود کی جانچ کرائیں اور اپنا خیال رکھیں۔ادھرکانگریس کے صدر راہل گاندھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کچھ ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد میری کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی ہے۔ حال ہی میں میرے رابطہ میں آنے والے تمام لوگ برائے کرم کوورنا کی تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔‘‘ادھردہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال، اہلیہ سنیتا کیجریوال کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ سنیتا کیجریوال خانہ قرنطینہ میں وقت گزار رہی ہیں۔