سرینگر //جموں و کشمیرکے 13 ہزار 470سرگرم معاملات میں سے 57فیصد 2اضلاع میں موجود ہیں جن میں ضلع سرینگر 4480 معاملات کے ساتھ سرفہرست جبکہ 3303زیر علاج افراد کے ساتھ جموں دوسرے نمبر پر ہے۔کشمیر صوبے میں سرگرم معاملات کی تعداد 7895تک پہنچ گئی ہے جن میں سرینگر ضلع 4480معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بارہمولہ میں 1128، بڈگام میں 553، پلوامہ میں 343، کپوارہ میں 269، اننت ناگ میں 346، بانڈی پورہ میں 165، گاندربل میں 193، کلو گام میں 317 اورشوپیان میں 101افراد زیر علاج ہیں جبکہ جموںکے 5575سرگرم معاملات میں ضلع جموں میں 3303، ادھمپور میں 317، راجوری میں 228، ڈوڈہ میں 60، کٹھوعہ میں 294، سانبہ میں 196، کشتواڑ میں35، پونچھ میں 116، رام بن میں 94 اور 932افراد ریاسی میں زیر علاج ہیں۔