جموں // ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے56 ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ ان میں قریب 29وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں تعینات تھے۔پولیس ہیڈکوارٹر جموں کشمیر کی طرف سے جاری آرڈر زیر نمبر1331 of 2021کے تحت 56ڈی ایس اپیز کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ان میں بیشتر وادی میں تعینات تھے جن کی تعداد 29کے قریب ہے۔