شوپیان /شاہد ٹاک/ شوپیان اور پلوامہ میں قریب 4دیہات کا محاصرہ کیا گیا۔میلہورہ زینہ پورہ نامی گائوں کا55آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشیاں لیں۔آونیورہ شوپیان گائوں کافسٹ آر آر،178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے کریک ڈائون کیا اور آپریشمن کے دوران تلاشیاں لیں تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔ادھرریشی پورہ زینہ پورہ کافسٹ آر آر ، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں البتہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔اس دوران مورن پلوامہ کی شیخ پورہ بستی کا شبانہ محاصرہ کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔