بارہمولہ// بارہمولہ میںایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ بارہمولہ میںتعینات فوجی اہلکار پروین کمار نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس را ئفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ مذکورہ فوجی اہلکار 50ریجمنٹ سے وابستہ تھا اور اس وقت شیری علاقے میں تعینات تھا۔