جموں//اے ایس سی او ایم ایس جموں میں آکسیجن کی کمی سے ہوئے اموات کے بعد صوبائی کمشنر جموں نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اے ایس سی او ایم ایس جموں میں آکسیجن کی کمی سے ہوئے اموات کی تحقیقات کر یگی ۔ خیال رہے کہ اسپتال میں اموات کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے صوبائی کمشنر جموں کو انکوائری آفیسر کے بطور مقرر کرکے معاملے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی جس کے بعد انہوںنے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر انڈسٹریز اور کامراس جموں ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں ، اور سپر انٹنڈنٹ میکنکل انجینئرنگ محکمہ جموں سے کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری میں تحقیقاتی آفیسر کے ساتھ رہیں ۔ ساتھ ہی تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے ایس سی او ایم ایس سدرا جموں میں دو مئی کو رپورٹ کرکے وہاں سے تفصیلات حاصل کریں ۔ خیال رہے کہ اے ایس سی او ایم ایس سدرا جموںمیں آکسیجن کی کمی سے کئی مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گیا تھا ۔ اگرچہ انتظامیہ نے پہلے خبر کی ترید بھی کی تھی تاہم بعد میں اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی حکم دیا گیا ۔