سرینگر//کولگام میں گزشتہ شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ضلع کے متلہامہ نامی ایک گائوں میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب عبدالرشید ریشی ولد حبیب اللہ ریشی کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔ آگ کی اس واردات میں رہائشی مکان میں موجود سارا سازوسامان راکھ ہوگیا جس کی وجہ سے مکین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہوگئے ۔ پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کرلیا ہے۔