پونچھ// ضلعی ترقیاتی کمشنر پونچھ ، اندر جیت نے پیر کے روز محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جہاں انہوں نے محکمہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے سکولوں میں طلبا کی تعداد، طلباء کی آدھار سیڈنگ ، کھیل کے میدانوں کی مرمت و تزئین و آرائش ، پنچایتوں میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر ، نوجوانوں میں اسپورٹس کٹس کی تقسیم ، سکول چھوڑنے والوں کی تعداد ، آن لائن کلاسس کے علاوہ دیگر متعلقہ نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کوڈ 19 کے درمیان ضلع میں جاری آن لائن کلاسوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جہاں ان کو بتایا گیا کہ آن لائن کلاسوں کا روزانہ اہتمام کیا جاتا ہے لیکن چونکہ ہر طالب علم کے پاس سمارٹ فون دستیاب نہیں ہیں اور ضلع کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جن میں انٹرنیٹ نہیں ہے اس لئے ان کی کلاسوں میں سبھی طلبا شامل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کت تعاون سے طلبہ کی کم سے کم تعدادکے ساتھ کمیونٹی کلاسوں کے انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے یقین دلایا کہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ضلع میں ڈراپ آؤٹ کی تعداد کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان سے ضلع میں موجودہ شرح خواندگی کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا اور پہلے سے موجود کھیلوں کے میدانوں مرمت اور تزئین و آرائش کے لئے پنچایتوں کے پاس دستیاب فنڈز کو استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ضلع کی ہر پنچایت میں نئے کھیل کے میدانوںکی تعمیر کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے کو کہا۔انہوں نے طلبا کی سو فیصد آدھار لنک کو یقینی بنانے کے لئے کہا تاکہ ضلع میں چلائی جانے والی مختلف سرکاری سکیموں سے وہ فوائد حاصل کرسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت ہر پنچایت میں نوجوانوں میں تقسیم کی جانے والی اسپورٹ کٹس کے بارے میں بھی پوچھا اور پنچایتوں کی فہرست پیش کر نے کو کہاتاکہ ضلع کی تمام پنچایتوں کو اسپورٹ کٹس فراہم کی جائیں۔ انہوں نے آر ایم ایس اے کے تحت سکول کی عمارتوں کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا۔انہوں نے بالاکوٹ میں کے جی بی وی عمارت کا تعمیراتی کام چھ ماہ کے اندر اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ، اس کے علاوہ منڈی میں کے جی بی وی کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے کو کہا۔ انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے کرونا وائرس وبائی امراض کے درمیان طلباء کو ممکنہ طور پر تعلیم کے لئے بہترین پلیٹ فارم کی فراہمی کو یقینی بنانے کو کہا۔