سرینگر//انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو اور علاج و معالجہ کی کا وشوں کو موثر بنانے کیلئے انتظامی افسراں کو تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمومی انتظامی محکمہ میں تعیناتی کا انتظار کر رہے افسراں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج، امراض چھاتی اسپتال، صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور جموں میڈیکل کالج میں اسپتال انتظامیہ کو کورونا سے نپٹنے کیلئے کوششوں کو موثر بنانے میںتعاون فراہم کرنے کیلئے خصوصی ڈیوٹی انجام دینے کیلئے تعینات کر رہی ہے۔ان افسراں میں’’ کے اے ایس‘‘ افسر مشتاق احمد سمنانی کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ، شبیر الحسن کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگرکے اے ایس افسر پریم سنگھ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور راکیشن کمار گپتا کو امراض چھاتی اسپتال جموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ان افسران کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ طبی مراکز میں کام کو مربوط کریں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈاکٹروں کے ذریع صحیح سہولیات و مناسب طبی رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ ان افسران کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسپتال انتظامیہ ڈائریکٹر و پرنسپل کو اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی اور اسکے استعمال میں تعاون فرہم کریں،جبکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ متعلقہ صوبائی کمشنروں اور کویڈ ایپکس منیجمنٹ گروپ کی جانب سے احکامات کی تعمیل ہو۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے پرنسپل،جموں اور سرینگر کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ان افسراں کو کوویڈ بیماری کے منیجمنٹ کیلئے ضروری کچھ اختیارات تفویض کریں۔