ادھمپور// ضلع ترقیاتی کمشنر اندو کنول چب نے کہا کہ ضلع اِنتظامیہ نے ضلع کے مختلف حصوں میں آٹھ کووِڈ کیئر سینٹر قائم کر کے آکسیجن معاون بستر دستیاب کرائے ہیں۔ان باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ضلع میں کووِڈ مینجمنٹ منظرنامے پر میڈیا افراد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اُنہوںنے کہا کہ ضلع میں تقریباً 291 ڈی۔ ٹائپ اور 468 بی ،ٹائپ آکسیجن سلنڈر دستیاب ہیں جن میں ضلع ہسپتال میں 361 سلنڈر دونوں ہی قسم شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ایک روڈ میپ تیار کیا جس کے تحت ضلع میں کووِڈ کیئر سینٹروں میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہسپتال اور کووِڈ کیئر سنٹروں میں وینٹی لیٹروں ، آکسیجن سلنڈروں اورہائی آکسیجن فلو اعلیٰ سامان کی بھی کافی تعداد موجود ہے۔طبی خدمات کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ گھریلو آئیسولیشن میں مثبت مریضوں کو تقریباً 350 کووِڈ کِٹ تقسیم کی گئیں ہیں اور مزید تقسیم کے لئے 2000 سے زیادہ دستیاب ہیں۔موپنگ ایگزرسائز کا ذکر کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ یو ایل بی کے ممبران ، آشا ورکروں ، آنگن واڑی ورکروں کو امکانی معاملات کے بارے میں مناسب معلومات جمع کرنے اور لوگوں کوبالخصوص ان علامات یا دیگر افراد کو گھر سے الگ تھلگ رکھنے کے بارے میں آگاہ کرنے کی مشق میں مصروف ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ضلع میں تقریباً 1.10 لاکھ گھریلو آبادی کا ہدف حاصل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اَب تک 2182 مشتبہ افراد کا بھی معائینہ کیا گیا۔