کٹھوعہ// 2250 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کے قیام سے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کو میڈیکل آکسیجن کی ضروریات میں خود کفیل ہونے میں مدد ملی ہے۔متعلقہ اَفسران کے مطابق اس سے پہلے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ سمیت ضلع میں ہیلتھ کیئر یونٹوں کی میڈیکل آکسیجن کا انحصار صنعتی اسٹیٹس کٹھوعہ میں کام کرنے والے نجی سپلائزر پر تھا۔کووِڈ۔19معاملات میں تازہ اضافے کے بعد ضلع انتظامیہ نے 2250 ایل پی ایم صلاحیت والے او جی پی کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا اور آکسیجن سلنڈروں کی دستیابی کوبہتر بنانے کے لئے نجی انسٹالیشن ایم / ایس کی کی گیسوں کی تیاری اور تقسیم کا انتظامی کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق آکسیجن سلنڈرکووِڈ ہسپتالوں کو بھیجیں۔اُنہو ں نے کہا کہ کووِڈ۔ 19 کے واقعات میں اچانک اضافے کے جواب میں ضلعی انتظامیہ نے نوڈل آفیسر سندیپ دوبی (فنکشنل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر کٹھوعہ) کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں آکسیجن کی تقسیم کے انتظامات کی نگرانی کے لئے چوبیس گھنٹے کو مربوط انداز میں ترجیح کے مطابق کوویڈ کیئر ہاسپٹل کے کے گیسز میں سٹیشن بنایا گیا۔نوڈل آفیسر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کے کے گیسز نے جی ایم سی جموں کو 1025 سلنڈر ، جی ایم سی کٹھوعہ ہسپتال کو 2330 سلنڈر ، کے کے گپتا ہسپتالوں کو 3393سلنڈر،اے ایس سی ایم ایس کو 3503 ، ضلع ہسپتال سانبہ کو 75 سلنڈر ، ملٹری ہسپتال ستوری کو 30 سلنڈر ، ضلع کٹھوعہ کے سی ایچ ایسز / ایس ڈی ایچز 102 سلنڈرس اس کے علاوہ اپریل سے اب تک جموں میں دو کنٹرو ل روموں کو 52 سلنڈر دستیاب کئے گئے۔پرنسپل جی ایم سی کٹھوعہ ڈاکٹر انجلی نادر بھٹ نے بتایا کہ جی ایم سی کٹھوعہ میں 2250 ایل پی ایم یونٹ کے کام کرنے سے آکسیجن کی فراہمی کی ضرورت کو پورا کرنے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی کٹھوعہ کے ذریعہ 50 آکسیجن کانسٹریٹر بھی موصول ہوئے جن کو کووِڈ آئیسولیشن وارڈوں میں مریضوں کی دیکھ دیکھ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔