نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن سے اموات کی مجموعی تعداد 3لاکھ کے پار ہوگئی ہے۔7مئی کے بعد ملک میں کیسوں کے تعداد کی رفتار کم ہونے لگی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40روز کے بعد کیسز کم ہو کر اڈھائی لاکھ سے کم ہو کر 2.22 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے اور اس کی وجہ سے 4454 افراد لقمہ اجل بنے ۔ اس دوران متاثر ہونے والوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ، جس سے شفایابی کی شرح 88.69 فیصد ہوگئی ہے۔24گھنٹوں کے دوران 4454 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3,03,720 ہوگئی ہے۔ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 10.17 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 42 ہزار 722 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 962 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222315 نئے کیسوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ اس دوران تین لاکھ دو ہزار 544 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ملک میں اب تک 23728011 افراد نیوبا کو شکست دی ہے جس سے ری کوری کی شرح 88.69 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اس دوران ، سرگرم معاملات میں 84683 کی کمی سے یہ تعداد 27 لاکھ 20 ہزار 716 رہ گئی ہے۔