ڈوڈہ //ڈوڈہ سے کوؤڈ 19 کے 77 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور 75 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 77 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 75 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں صحتیاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 4362 و فعال کیسوں کی تعداد 1197 پہنچ گئی ہے جن میں سے 1162 کو خانہ قرنطینہ و 35 کو ہسپتال آئیسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے 88 ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔