ڈوڈہ //گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں 750ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ نصب ہونے سے ضلع میں وافر مقدار میں آکسیجن دستیاب ہوئی ہے۔کرونا کرفیو میں جزوی طور پر نرمی برتی گئی ہے اور مرحلہ وار طریقہ سے دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور مزید بھدرواہ و گندوہ میں آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کے لئے ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے۔کرونا کرفیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آنے والے پندرہ دنوں کے لئے مرحلہ وار طریقہ سے دوکانیں کھولنے کا شیڈول جاری کیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ انتظامیہ بندشوں میں نرمی برتے۔ڈی سی نے پینتالیس سال عمر کے افراد سے نزدیکی مراکز میں جا کر ٹیکہ لگانے کا مشورہ دیا۔