کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ سب ڈویژن مڑواہ میں بکروال اپنے بھیڑوں کے ساتھ تودے کی زد میں آگیا جسکے بعد فوج نے بچاوکاروائی عمل میں لاکر اسے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق مڑواہ کے نواپچی علاقہ میں بکروال طاہر احمد اپنے بھیڑوں کو چرارہا تھا جسکے بعد وہ انھیں واپس لیکر جاریا تھا جس دوران وہ پتھر گرآنے سے پھنس گیا اور اسے شدید چو ٹیں آئی جسکے بعد فوج نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور اسے مرہم پٹی کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا ۔ انھوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔