گونڈا: اترپردیش میں گونڈا ضلع کے وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے تحت ٹکڑی گاؤں میں تاخیر شب ہوئے دھماکہ میں ایک گھر کی چھت گرجانے سے ایک ہی کنبے کے سات افراد زندہ دفن ہو گئے۔ اس حادثہ میں دیگر سات افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کی تاخیر شب ٹکڑی گاؤں میں نورالحسن کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس خوفناک حادثے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ گاؤں والوں کی جانب سے رات کو ہی ڈائل 112 پر موصولہ اطلاع کی بنیاد پر انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی۔