سرینگر// عوامی مسائل ومشکلات کاازالہ کرنے کیلئے روبہ عمل لائے گئے اس سہ رخی عوامی رابطہ مہم کی شروعات جمعہ کوہوگئی اورکئی انتظامی سیکرٹریوں نے بعدددوپہراڑھائی بجے سے ساڑھے تین بجے تک مختلف وفود اور مندوبین کے مسائل سنے ۔ذرائع نے بتایاکہ کئی ایسے وفود نے سری نگراورجموں کے سیول سیکرٹریٹ پہنچ کر متعلقہ سیکرٹریوں سے ملاقات کرکے اپنے مسائل اورمشکلات اُن کی نوٹس میں لائے ،اورانتظامی سیکرٹریوں نے مسائل ومشکلات کاازالہ کرنے کی یقین دہانی کرانے کیساتھ ساتھ کئی مسائل ومشکلات کے فوری سدباب کیلئے متعلقہ افسروں اورانجینئروں کوہدایات بھی دیں ۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے عوام کیساتھ رابطے کوبحال کرنے کیلئے کشمیر کیلئے باضابطہ طورپرایک ٹیلی فون نمبر بھی مشتہرکیاہے ،اورلوگ اس ٹیلی فون نمبر0194-24506062پررابطہ کر اپنی شکایات ،مسائل اورمشکلات کومتعلقہ محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کی نوٹس میں لاسکتے ہیں ۔حکومت نے کہاہے کہ عام لوگ اس ٹیلی فون نمبر پرسوموار سے جمعہ تک روزانہ بعدددوپہراڑھائی بجے سے ساڑھے تین بجے تک انتظامی سیکرٹریوں کیساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ۔حکومت نے اسبات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ عوامی مسائل ،مشکلات کاازالہ کرنے کیساتھ ساتھ شکایات کوبھی دورکیاجائیگا۔حکومت نے یہ بھی کہاہے کہ بالمشافہ ملاقات اورٹیلی فون پررابطہ کرکے مسائل ومشکلات کومتعلقہ حکام کی نوٹس میں لانے کیساتھ ساتھ لوگ اپنے مسائل ومشکلات کافوری ازالہ کرانے کیلئے ای میل [email protected]پربھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔خیال رہے جموں وکشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز اپنے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر یا فون یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عوامی شکایات کو سننے کیلئے وقت مقرر کریں۔