کشتواڑ // کشتواڑ پولیس نے ایک اور خاتوں کو خودکشی کرنے سے بچا لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس اپچ او پولیس تھانہ کشتواڑ عابد بخاری زنانہ پولیس پوسٹ شالیمار کی ٹیم نے ایک خاتون کو خودکشی کرنے سے روکا۔ سنیتا دیوی زوجہ روئی کمار ساکنہ ترگام جو چتھر پل کے قریب جاکر پل سے دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی تھی جسے بروقت پولیس کی ٹیم نے پہنچ کر بچالیاجبکہ اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی گی ہے اور خودکشی کرنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت بٹ نے خواتین کی جانب سے آئے روز خودکشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ گھریلو تشدد سے متعلق امور کیلئے ہر ایک کو آگے آنا چاہئے اور لوگوں کو اپنی شکایات ضلع کشتواڑ کے ہر تھانے میں 24