کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے ہفتہ وار کرفیو کی خلاف ورزی پر انتظامیہ و پولیس نے 6دوکانوں کو سیل کردیا۔ انسپکٹر عابد بخاری ایس ایچ اوپولیس تھانہ کشتواڑ اور سول انتظامیہ کے تحصیلدار کشتواڑ پرمود کمار کی سربراہی میں کشتواڑ پولیس نے 06 دکانوں کو خلاف ورزی پر سیل کردیا۔ لاک ڈاون پابندی کی خلاف ورزی پر تمام 06دکانیں کھلی پائی گی۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ایک بار پھر عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریںاور ضلع میں عائد کرفیو پابندیوں کی پاسداری کریںجبکہ حفاظتی اقدامات کو تقویت دینے کے لئے خصوصی مہم ضلع بھر میں جاری رہے گی۔