جالندھر//(یواین آئی) بارڈرسیکیورٹی فورس نے پنجاب کے گرداس پور سیکٹر میں 10 بی این کی ذمہ داری کے علاقے میں پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو اتوارکی شام پاکستان رینجر کے حوالے کردیا۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اتوارکو ڈیوٹی پرتعینات بارڈرسیکیورٹی فورس کے جوانوں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی شہری بین الاقوامی سرحد کو پارکرکے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوگیا اور بارڈرسیکیورٹی باڑ کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔خطرے کااحساس کرتے ہوئے اور اسے روکنے کے لئے فوجیوں نے اسے وارننگ دی۔ جس پر پاک درانداز رک گیا جسے پکڑلیاگیا۔پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ انجانے میں ہندوستانی علاقے کو عبورکرگیا ہے۔ اس کے پاس سے قابل اعتراض کچھ بھی برآمد نہیں ہواہے۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے رابطہ کیا اورمعاملے پر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد پاکستانی رینجز کی درخواست پر پکڑے گئے پاکستانی شہری کو ان کے حوالے کردیا گیا۔بی ایس ایف پنجاب فرنٹیر کے ذریعہ انسانی بنیاد پررواں سال انجانے میں سرحدپار کرنے والے پاکستان کے آٹھ شہریوں کو پاکستان رینجرز کیحوالے کیا گیا ہے۔