صنعا//اقوام متحدہ کے عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ مہاجرین سے بھری کشتی یمن کے ساحل سے ٹکراکر ڈوب گئی ہے،جس میں سوار 300افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے عہدے دار نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آنا قرن افریقا کی طرف غیرقانونی نقل مکانی کا واضح ثبوت ہے۔ ڈوبنے والی کشتی میں 300 غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے ،جو ڈوب گئے ہیں۔ لاپتا افراد اور لاشوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ حادثے کے بعد افریقی ممالک کی طرف نقل مکانی کے خطرات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔